Home / اہم ترین / سی اے اے پر بھاگوت کے بیان کے بعد اویسی کا جوابی حملہ۔کہا اگر سی اے اے مسلمانوں کے خلاف نہیں تو مذہب سے متعلق ہرچیز ہٹائیں۔

سی اے اے پر بھاگوت کے بیان کے بعد اویسی کا جوابی حملہ۔کہا اگر سی اے اے مسلمانوں کے خلاف نہیں تو مذہب سے متعلق ہرچیز ہٹائیں۔

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی) 26 اکتوبر: دسہرہ کے موقع پر اپنے سالانہ خطاب میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے اس دعوے پر کہ شہریت ترمیمی ایکٹ مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ انہیں گمراہ کیا جارہاہے، اویسی نے سخت جواب دیا ہے۔  مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے موہن بھاگوت کے بنان پر سخت ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا ہے کہ ’’اگر یہ مسلمانوں کے بارے میں نہیں ہے تو اس میں مذہب سے متعلق ہر چیز کو ہٹادیں ۔‘‘

یاد رہے کہ دسہرا ریلی میں بھاگوت نے تقریر کرتے ہوئے سال بھر کے اہم واقعات کا حوالہ دیا۔اس دوران انہوں نے جہاں ۳۷۰؍ کے خاتمے پر خوشی کااظہار کیا وہیں  رام مندر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔  اس موقع پر  انہوں نے  اس خواہش کااظہار کیا کہ ہندوستان کو طاقت  اور دیگر معاملوں میں  چین سے  بھی بڑا ہونا چاہئے۔  اس دوران شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظور اوراس کے خلاف مسلمانوں  کے احتجاج پر انہوں نے کہا کہ ’’سی اے اے کا مقصد کسی سماج کی مخالفت نہیں ہے ، اس نئے قانون کی مخالفت کرنے والے لوگ مسلم بھائیوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ مسلم بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس قانون کا مقصد مسلم آبادی کو قابو کرنا ہے ۔‘‘  انہوں  نے  دعویٰ کیا کہ’’ سی اے اے کا استعمال کرکے موقع پرست لوگ مخالفت کے ذریعہ منظم تشدد پھیلا رہے ہیں ۔‘‘ بھاگوت کا جواب دیتے ہوئے  مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ ہم کوئی بچے نہیں ہیں کہ ہمیں گمراہ کردیا جائے۔‘‘ انہوں  نے آر ایس ایس سربراہ اور حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ’’ یہ یاد رکھیں کہ ہم  اس وقت تک مخالفت کرتے رہیں گے جب تک ایسا ایک بھی قانون رہے گا ، جو ہمیں ہماری شہریت کو ثابت کرنے کیلئے کہے گا ۔‘‘

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7lkwx

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.