Home / اہم ترین / شردھا قتل کیس:ملزم آفتاب نے انگریزی لٹریچر مطالعہ کیلئے مانگ لیا

شردھا قتل کیس:ملزم آفتاب نے انگریزی لٹریچر مطالعہ کیلئے مانگ لیا

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)3؍دسمبر: شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا نے تہاڑ انتظامیہ سے جیل میں پڑھنے کے لیے کتابیں مانگی ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پونا والا نے انگریزی ناول اور لٹریچر منگوایا ہے۔ انتظامیہ جلد ہی اسے انگریزی کتاب یا ناول فراہم کرے گی۔ اسے ایسی کتاب دی جائے گی تاکہ وہ دوسروں کو یا اپنے آپ کو نقصان نہ پہنچائے۔

ذرائع نے بتایا کہ آفتاب کو ایک انگریزی ناول ’’دی گریٹ ریلوے بازار ‘‘پڑھنے کے لیے دیا جائے گا۔آفتاب پوناوالا پر الزام ہے کہ اس نے نے شردھا کو قتل کیا، جو لیو ان ر ی لیشن شپ میں تھی، اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے، انہیں جنوبی دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ مہرولی میں 300 لیٹر کے فریج میں تین ہفتوں تک رکھا، اور جسم کے اعضاء کو شہر کے مختلف علاقوں میں پھینک دیئے تھے۔

پونا والا کو 12 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسے پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ اس میں 17 نومبر کو مزید پانچ دن کی توسیع کی گئی۔ عدالت نے انہیں 26 نومبر کو 13 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔شردھا کے قتل کے ملزم آفتاب پونا والا کے نارکو ٹیسٹ کے بعد جمعہ (2 دسمبر) کو بھی اس سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ فارنسک سائنس لیبارٹری (FASL) کی چار رکنی ٹیم اور تفتیشی افسر نارکو ٹیسٹ کے بعد پونا والا سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچ گئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Z4omo

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.