Home / اہم ترین / شہاب چتورکا پیدل سفرحج،پاکستان بنا رکاوٹ،ویزا دینے سے کیا انکار

شہاب چتورکا پیدل سفرحج،پاکستان بنا رکاوٹ،ویزا دینے سے کیا انکار

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)3؍اکتوبر: شہاب چتور یہ نام اب ہندوستان کے ہر مسلمان کے لیے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ کیرالہ کا نوجوان دو ماہ سے پیدل سفر حج کر رہا ہے۔وہ جہاں سے گزر رہا ہے پھولوں کی بارش ہورہی ہے ، کیا ہندو اور کیا مسلمان سب اس کو پلکوں پر بیٹھا رہے ہیں۔ کیرالہ سے پنجاب تک کے سفر کے دوران ہر ریاست اور ہر ضلع کی حکومت اور انتظامیہ نے شہاب چتور کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ سب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سفرحج کو آسان بنانے میں مدد کرنے کی کوشش میں ہر کوئی اپنی حصہ داری نبھا رہا ہے مگر یہ سلسلہ اب لدھیانہ میں رک گیا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے واگھہ بارڈر کوپار کرنے سے معذور ہیں کیونکہ پاکستان نے انہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

لدھیانہ میں اتوار کے روز مجلس احرار اسلام کے صدر دفتر میں شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیدل سفر حج پر نکلے شہاب چتور ان دنوں پنجاب سے گزر رہے ہیں اور ان سے کئی بار ملاقات ہوئی۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہلی میں پاکستانی سفارت خانے نے پیدل سفر کرنے والے شہاب کو دھوکہ دیا ہے۔دہلی میں پاکستانی سفارت خانے نے پہلے شہاب چتور کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ پیدل سفر حج شروع کریں، جب آپ ہند پاک سرحد کے قریب پہنچیں گے تو آپ کو پاکستان کا ویزہ دے دیا جائے گا اور پاکستانی سفارتخانے نے دلیل دی تھی کہ ابھی ویزہ جاری کرنے سے پہلے ہی اس کی مدت ختم ہو جائے گی.اس لیے شہاب چتور کو سرحد پر پہنچتے ہی ویزا دے دیا جائے گا۔

شاہی امام پنجاب نے کہا کہ جب شہاب چتور تقریباً تین ہزار کلومیٹر پیدل سفر کرکے واگھہ بارڈر کے قریب پہنچے ہیں تو اب حکومت پاکستان نے اپنی عادت کے مطابق ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پاکستان کے افسران کا یہ رویہ حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ دینا پاکستانی حکومت کی پرانی عادت ہے۔ آخر حکومت پاکستان شہاب چتور کو صرف اس لیے ٹرانزٹ ویزا نہیں دے رہی کہ وہ ہندوستانی مسلمان ہے۔شاہی امام نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو شرم آنی چاہئے اسلام کے نام کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ملک میں سے ایک پیدل حج پر جا رہے انڈین مسلمان کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، شاہی امام نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے پڑوسی دیش سے کبھی کچھ نہیں چاہا پہلی مرتبہ اپنے ایک ہم وطن دینی بھائی کے لئے مکہ مدینہ جانے کے لئے راستہ مانگا ہے اس میں بھی شہاز شریف کی حکومت اور پاکی ہائی کمیشن انکار کر رہا ہے۔

شاہی امام نے کہا کہ محسوس ہو رہا ہے کہ شہاب کا قصور ہندوستانی مسلمان ہونا ہے ورنہ اگر کچھ قانونی پیچیدگی بھی ہوتی تو بھی پاکستان کی حکومت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کر کے شہاب چتور کو ویزا دے سکتی تھی۔شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے اس موقعہ پر بھارت کے پردھان منتری کواپنی جانب سے ئی میل خط میں گزارش کی ہے کہ شہاب بھائی کے اس مقدس سفر کو مکمل کروانے کے لئے وزارت خارجہ کو خصوصی حکم دیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/39XkW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.