Home / اہم ترین / شیو سینا نے 100 کروڑ ویکسین کے دعویٰ کوغلط بتایا

شیو سینا نے 100 کروڑ ویکسین کے دعویٰ کوغلط بتایا

ممبئی: (ہرپل نیوز؍پریس ریلیز)25؍اکتوبر:شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے الزام لگایاہے کہ ملک میں اینٹی کوویڈ 19 ویکسین کی 100 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ جھوٹا ہے اور اب تک اہل شہریوں کو 23 کروڑ سے زیادہ خوراکیں نہیں دی گئی ہیں۔

مہاراشٹر کے ناسک میں ایک پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ وہ ثبوت دیں گے کہ 100 کروڑ کی ویکسینیشن کا دعویٰ جھوٹا ہے۔کسی کا نام لیے بغیر راجیہ سبھا رکن نے کہاہے کہ آپ کتنا جھوٹ بولیں گے؟ شیو سینا کے چیف ترجمان نے دعویٰ کیا، پچھلے پندرہ دن میں 20 ہندو اور سکھ مارے گئے۔

17 سے 18 فوجی شہید ہوئے۔ چین اروناچل پردیش اور لداخ میں مسائل پیدا کر رہا ہے، لیکن ہم 100 کروڑ ویکسینیشن کا جشن منا رہے ہیں، جو درست نہیں ہے۔مہاراشٹر کے بی جے پی کے ترجمان کیشو اپادھیائے نے کہاہے کہ شیو سینا کے رہنما بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ 100 کروڑ ٹیکے لگانے پر راوت کا تبصرہ ایک ہنسی مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے کیونکہ اعداد و شمار بہت واضح ہیں۔ ہندوستان نے 21 اگست کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن کا 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NFz9W

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.