Home / اہم ترین / شیو کمار کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی اصل مسائل سے دھیان ہٹانے کی کوشش: یوٹی قادر

شیو کمار کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی اصل مسائل سے دھیان ہٹانے کی کوشش: یوٹی قادر

منگلور ( ہرپل نیوز) 7اکتوبر:کرناٹک میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کھانے کا خوف ستارہا ہے اسی لئے کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہوں پر سی بی آئی کے ذریعے چھاپے مارے گئے ہیں تاکہ کانگریسی لیڈران اور کارکنان میں خوف پھیل جائے ۔ منگلور رکن اسمبلی اور سابق وزیر یوٹی قادر نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئےکل یہ بات کہی۔قادر نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ڈی کے شیوکمار کے دل میں سی بی آئی کا خوف بٹھایا جائے مگر بی جے پی کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، کانگریس کے سبھی کارکنان اور لیڈران ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ہیں۔یوٹی قادر نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کو عوام کی بھلائی کی فکر نہیں ہے، ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتیں عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہیں۔یوٹی قادر نے کہا کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے کوویڈ پر قابو پانے جو آلات خریدےتھے اُس پر اسمبلی میں کیے گیے سوالات میں سے کسی بھی سوالوں کے جوابات دینے اور اُن معاملوں کی جانچ کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یڈی یورپا کے اہل خانہ پر رشوت اور بدعنوانیوں کے بھی الزامات ہیں، دسری جانب قادر نے اُترپردیش کے ہاتھرس کی واردات پر مودی کی خاموشی پر سخت تنقید کی اور چھاپہ مار کارروائی کو دھیان بھٹکانے کی کوشش قرار دیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4TX13

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.