Home / اہم ترین / عتیق احمد کی 123 کروڑ روپے کی جائیداد قرق

عتیق احمد کی 123 کروڑ روپے کی جائیداد قرق

ممبئی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)24؍نومبر: ایم آئی ایم لیڈر و سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی 123 کروڑ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرلی گئیں۔ بھارتی سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خلاف یہ کارروائی آج عمل میں لائی گئی، جہاں ان کی 123 کروڑ کی دوجائیدادیں قرق کی گئیں۔

عتیق احمد نے یہ جائیدادیں حویلیاں جھونسی میں اپنے والد حاجی فیروز ماموں عثمان احمد، افروز احمد کے نام پر خریدی تھیں، اس پراپرٹی کا تخمینہ 123 کروڑ روپے ہے۔

اس سے قبل بھی عتیق احمد کی کروڑوں کی جائیدادیں قرق کی جاچکی ہیں اور ان کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خلاف اتر پردیش کے کئی تھانوں میں دھوکہ دھڑی، قتل، زمینوں پر قبضہ اور اغوا سمیت سنگین دفعات میں 100 سے زیادہ مقدمے درج ہیں اور وہ ان دنوں گجرات کے سابرمتی جیل میں قید ہیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lugil

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.