Home / اہم ترین / علم و آگہی کا آفتاب ڈوبا۔بھٹکل جماعت المسلمین کےقاضی مولانا اقبال ملا ندوی کا انتقال۔ بھٹکل میں غم کی لہر

علم و آگہی کا آفتاب ڈوبا۔بھٹکل جماعت المسلمین کےقاضی مولانا اقبال ملا ندوی کا انتقال۔ بھٹکل میں غم کی لہر

بھٹکل ( ہرپل نیوز) 15/جولائی بھٹکل جماعت المسلمین کے چیف قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی (75) آج بدھ شام کو مینگلور اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور مینگلور کے پرائیویٹ اسپتال میں ایڈمٹ تھے۔قریب 20 دن قبل سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے پہلے انہیں کنداپور، پھر مینگلور اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاںموت و حیات کی کشمکش میں آج شام قریب چار بجے انہوں نے آخری سانس لی ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
مولانا محمد اقبال مُلا ندوی نے سن 2009 میں سابق قاضیٔ بھٹکل محترم جناب احمد خطیبی کے انتقال کے بعد بھٹکل جماعت المسلمین کے عہدۂ قضا پر فائز ہوئے تھے اور تاحیات اس منصب پر فائز رہے ۔اور عہدہ کا حق بخوبی نبھایا۔ آپ جامعہ اسلامیہ کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ تحفیظ القرآن بھٹکل میں صدارت کے عہدہ پر فائز تھے۔
ذرائع کے مطابق آپ کی ابتدائی تعلیم اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں ہوئی، 1967ء میں آپ نے جامعہ اسلامیہ کے شعبۂ عالمیت میں اس وقت کے آخری درجہ تک تعلیم مکمل کی پھر آپ نے دار العلوم ندوۃ العلماء (لکھنو) سے عالمیت کی سند حاصل کی ، آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ’’ادیب کامل‘‘ کا امتحان بھی پاس کیا ۔ فقہ شافعی پر آپ کو خاصی مہارت حاصل تھی، آٹھ سال تک بھٹکل جامعہ اسلامیہ میں تدریسی خدمات کے بعد بحیثیت امام مسجدِ فاروقی سے منسلک ہوئے۔آپ نے شہرِ بھٹکل کی مستورات کی دینی درس گاہ ’’جامعۃ الصالحات‘‘ میں بحیثیت استاذ ومہتمم کئی سالوں تک درس وتدریس کی خدمات انجام دی۔ آپ کا شمارماہرین علم فلکیات میں ہوتا تھا ۔بھٹکل و اطراف بھٹکل میں دائمی اوقات الصلاۃ مولانا کا ایک بڑا کارنامہ ہے ، چند سال قبل آپ نے اوقات الصلوۃ کا ایک سافٹ ویر بھی تیار کیا تھا جس کے ذریعہ کسی بھی علاقے کے نماز کے اوقات ان کے عرض البلد اورطول البلد کی جانکاری آسانی سے معلوم کئے جا سکتے ہیں ۔
رات قریب دس بجے موگلی ہونڈا میں انکی تجھیز و تکفین کے کر میت بھٹکل لا ئی گئی جہاں عاشقوں کے ایک ہجوم نے ددو مختلف مقمات پر انکی نازہ جنازہ ادا کی ۔ رات کو ہی بھٹکل کے قدیم قبرستان میں انکی تدفین عمل میں آئی ۔ اللہ رب العزت ان ک خدمات کو قبول فرمائے اور ان کا نعم البدل نصیب فرمائے ۔ آمن ۔ ہر پل آن لائن آپ کے جمیع متعلقین س اظہار تعزیت کرتا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/KiyIa

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.