Home / اہم ترین / عید کے لیے 23 مئی سے پہلے ہی کرلیں شاپنگ،جانیں وائرل میسج کی کیا ہے حقیقت

عید کے لیے 23 مئی سے پہلے ہی کرلیں شاپنگ،جانیں وائرل میسج کی کیا ہے حقیقت

ملک میں رمضان کے دوران ووٹنگ کی تاریخوں کو لیکر ابھی تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ اب دوسری افواہوں کا بازارگرم ہوچکا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا پرمسلم خواتین کو انتخابی نتائیج سے پہلے عید کی خریداری کرنے کا مشورہ دیاجارہاہے۔ پولیس نے ان افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ واٹس ایپ، فیس بک کے گروپس میں ایک میسج وائرل ہورہاہے۔ جس میں عوام سے کہا جارہاہے کہ 23 مئی سے قبل عید کی خرید وفروخت کرلیں ۔

ملک کے مختلف شہروں جیسے دہلی، پٹنہ، لکھنؤ، ممبئی ، چنئی، بنگلورو، حیدرآباد، اورنگ آباد، مالیگاؤں اورآکولہ میں افواہوں کے بازار گرم ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر23 مئی کوآنے والے انتخابی نتائیج کو لے کرایک پوسٹ وائرل کی جارہی ہے۔

پوسٹ میں مسلمانوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ جلد از جلد عید کی خریداری مکمل کرلیں اور 23 مئی کو خواتین کو بازاروں میں نہ آنے دیں۔ پوسٹ کے مطابق نتائج کو لیکرفرقہ پرست طاقتیں اقلیتوں کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔ یہ میسیج واٹس ایپ پرزیادہ وائرل ہورہاہے جو کہ اردو زبان میں لکھا گیا ہے
دوسری جانب سماجی کارکنان اور پولیس نے اس طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ مہاراشٹرکے شہر آکولہ پولیس کی جانب سے پیس کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی ہےاور شہر میں امن وقانون کی صورت حال کو مزید مستحکم بنانے کی گزارش کی گئی۔ آپ کو بتادیں کہ انتخابات اور رمضان کو لیکرپولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی پوسٹ وائرل کرنے سے پولیس انتظامیہ کو امن وقانون نافذ کرنے میں پریشانی کا سامان کرنا پڑسکتا ہے۔ یہی وجہ کہ انتظامیہ سوشل میڈیا پرسختی سے نظر بنائے ہوئے ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/OyIa1

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.