Home / اہم ترین / غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 12 فلسطینی خاندانوں کی اجتماعی شہادت

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 12 فلسطینی خاندانوں کی اجتماعی شہادت

غزہ: (ہرپل نیوز, ایجنسی) 16مئی: فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 12 فلسطینی اجتماعی طور پر شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی خاندانوں کی شہادت کے واقعات اسرائیلی بربریت اور اجتماعی قتل کا کھلا ثبوت ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل عام کی وحشیانہ پالیسی کے نتیجے میں 139 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

شہدا میں 12 خاندانوں کے 38 افراد بھی شامل ہیں۔اشرف القدرہ نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے سولین کے قتل عام کے جرائم کا ارتکان کرتے ہوئے 12 فلسطینی خاندانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والے خاندانوں میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی قوم کے خلاف سنگین جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیتے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/QD5ej

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.