Home / اہم ترین / فلپائن فوج کے طیارے کو لینڈنگ کے وقت حادثہ 45 ہلاک، 40 زخمی

فلپائن فوج کے طیارے کو لینڈنگ کے وقت حادثہ 45 ہلاک، 40 زخمی

منیلا: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 5؍جولائی :۔ فلپائن کے جنوبی حصے میں ایک فوجی طیارہ اترتے وقت گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں کم سے کم 45 ہلاک اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ طیارے میں کل 92 افراد سوار تھے۔ فوج کے سربراہ نے جنرل سیریلیتو سوبیجانا نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی 130 #طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے اب تک 15 افراد کو نکال کر بچا لیا گیا ہے۔

جنرل سیریلیتو کے مطابق طیارہ سولو صوبے کے جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ ’ریسکیو سروس اس وقت #طیارے کے ملبے کے قریب ہے اور ہم دعا کر رہے ہیں کہ مزید جانیں بچائی جا سکیں۔

‘فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق فوجی طیارے میں سوار زیادہ تر مسافر حال ہی میں بنیادی فوجی تربیت سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور ان کو فلپائن کیمسلمان اکثریتی آبادی والے علاقے میں انسداد دہشت گری کی مشترکہ ٹاسک فورس میں بھیجا جا رہا تھا۔فلپائن کے جنوبی علاقے میں فوج کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جہاں عکسریت پسند گروپ سرگرم ہیں جن میں اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث ابو سیاف بھی شامل ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ILCiw

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.