Home / اہم ترین / فوٹوجرنلسٹ دانش صدیقی کا جسد خاکی دہلی لایاگیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ قبرستان میں سپرد خاک

فوٹوجرنلسٹ دانش صدیقی کا جسد خاکی دہلی لایاگیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ قبرستان میں سپرد خاک

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 18؍جولائی:۔افغانستان میں افغان سیکوریٹی فورسز اور طالبان کی جھڑپ کے دوران جاں بحق ہونے وا لے معروف ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کا جسد خاکی دہلی ان کے اہل خانہ کو سونپ دیاگیا ہے۔گزشتہ روز طالبان نے ان کا جسد خاکی ریڈ کراس کو سونپ دیا تھا اور ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شمولیت سے انکار کیا تھا۔فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے ڈیتھ سرٹیفیکٹ سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ ان کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق معروف صحافی کی نماز جنازہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔ نوبھارت ٹائمز کی خبر کے مطابق دانش صدیقی کا جسد خاکی ایئر انڈیا سے دہلی ہوائی اڈے پر اترااور اس کے بعد ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا جہاں آخری رسومات کی ادائیگی کے مراحل طے کیے گئے اور نماز جنازہ وتدفین کے لیے جامعہ لایاگیا ۔ واضح رہے کہ دانش صدیقی معروف برطانوی خبررساں ادارے روئٹر انڈیا کے چیف تھے ۔ انہیں ۲۰۱۸ میں صحافت کے معروف ومعتبر ایوارڈ پلترز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ بتایاجارہا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے اہل خانہ کی درخواست کو کہ دانش صدیقی کی تدفین جامعہ میں کی جائے اسے قبول کرلیا تھا۔ یہ قبرستان خاص طور پر یونیورسٹی کے اہلکاروں، ان کے لواحقین کے لیے بنایا گیا ہے، صدیقی نے اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی اور ان کے والد یہاں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/8JOjw

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.