Home / اہم ترین / ملک میں 2 بچوں کیلئے جبرا قانون کی ضرورت نہیں۔قومی سطح پر اس طرح کے اقدام کی مخالفت کریں گے: جے رام رمیش

ملک میں 2 بچوں کیلئے جبرا قانون کی ضرورت نہیں۔قومی سطح پر اس طرح کے اقدام کی مخالفت کریں گے: جے رام رمیش

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 18؍جولائی:۔ سینئر کانگریسی لیڈر جے رام رمیش نے اتوار کے روز کہا کہ سرکاری فوائد اور انتخابات لڑنے کے مقصد کے لئے ملک میں دو بچوں کو لازمی یا زبردستی قانون لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کی سطح پر اس طرح کا کوئی اقدام ہوتا ہے تو ان کی پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔

ساتھ ہی انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے اس بیان کی حمایت کی کہ آبادی پر قابو پانے کے لئے قانون سے زیادہ موثر اقدام لڑکیوں کو تعلیم دینا ہے۔

آبادی کنٹرول بل کے مسودے کو بی جے پی کاتفرقہ انگیز ایجنڈے کا حصہ قراردیتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اس معاملے کو زندہ رکھنے کے لئے آبادی پر قابو پانے والی 28 غیر سرکاری بل پچھلے دو دہائیوں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے۔یہ ایک سیاسی کھیل ہے جو بی جے پی کے ذریعہ فرقہ وارانہ تعصب اور جذبات کو بھڑکانے کے لئے کھیلا جارہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7YTls

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.