Home / اہم ترین / فیصلہ توقعات کے خلاف آیا ۔ فیصلے کا احترام ہے مگر اطمینان نہیں ۔ مسلم فریق کا رد عمل

فیصلہ توقعات کے خلاف آیا ۔ فیصلے کا احترام ہے مگر اطمینان نہیں ۔ مسلم فریق کا رد عمل

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی) 9 نومبر: بابری مسجد اراضی کی حق ملکیت معاملے میں اہم فریق سنی وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے پوری طرح مطمئن نہیں ہے اور فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ عدالت کا تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی مستقبل کے لائحہ عمل پرغور کیا جائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/CIuq8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.