Home / اہم ترین / لالو یادو کا کانگریس پرطنز، کہا، ’ہارنے کیلئے انہیں سیٹ د ے دیں

لالو یادو کا کانگریس پرطنز، کہا، ’ہارنے کیلئے انہیں سیٹ د ے دیں

پٹںہ: (ہرپل نیوز؍پریس ریلیز)25؍اکتوبر:آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے کانگریس کے بہار انچارج بھکت چرن داس پر بڑا حملہ کیا ہے۔ پٹنہ آنے سے پہلے لالو یادو کو ایک بار دہلی میں اپنے پرانے انداز میں دیکھا گیا، انہوں نے کانگریس کے بہار کے انچارج کو بھک چونہر ‘ قرار دیا۔

جب لالو یادو سے بھکت چرن داس کے اس بیان پر سوال کیا گیا جس میں انہوں نے آر جے ڈی کے اندر بی جے پی سے ملنے کی بات کہی تھی، تو اس سوال پر لالو یادو برہم ہوگئے۔

لالو یادو نے اپنے مخصوص انداز میں بھکت چرن داس کو نشانہ بنایا۔لالو یادو نے کہا کہ اتحاد کیاہوتا ہے؟ کیا ہم ضمانت ضبط کرانے کے لیے یہ سیٹ کانگریس کو دے دیں؟ کیا ہم یہ سیٹ کانگریس کو ہارنے کے لیے دے دیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم تارا پور اور کشیشوراستھان دونوں سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں حلقہ میں جانے کی کوشش کریں گے۔

لالو یادو نے دونوں سیٹوں پر آر جے ڈی امیدوار کی حمایت میں مہم چلانے کا اشارہ دیا ۔لالو یادو نے کہا کہ ہم بہت دنوں سے پٹنہ میں نہیں تھے لیکن آج ہم پٹنہ جا رہے ہیں۔ اس دوران ڈاکٹر سے مشورہ کیا گیا ہے۔لالو یادو نے کہا کہ ڈاکٹر نے ایک ماہ کی چھٹی دی ہے اور دوا بھی دی ہے، اس کے بعد ہم پٹنہ جا رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کی جانب سے لگاتار کہا جا رہا ہے کہ لالو یادو کو صحت کی بنیاد پر ضمانت مل گئی ہے، اس لیے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے، خاص طور پر 2 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں۔لالو یادو نے کہا کہ ہمیں ہیلتھ گرانڈ پر ضمانت نہیں ملی ہے۔ بی جے پی کے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/nFsIU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.