Home / اہم ترین / لاک ڈاؤن میں بیروزگاری کی وجہ 10 یوم تک بھوکے رہے لوگ ،جسم ڈھانچوں میں تبدیل!

لاک ڈاؤن میں بیروزگاری کی وجہ 10 یوم تک بھوکے رہے لوگ ،جسم ڈھانچوں میں تبدیل!

علی گڑھ:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 17؍جون:۔ ملک بھر میں یوں تو کرونا کی دوسری لہر سے ہرایک کیلئے ناقابل فراموش تلخ تجربہ ہے،مگر کچھ غریبوں کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران بھوک قیامت بن کر ٹوٹی ہے۔ علی گڑھ کا ایک خاندان بھی ایسے سخت اذیت سے گزرا ہے کہ ان کی آپ بیتی سننے والے کو جذباتی کر دیتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرونا بحران نے اس خاندان کا روزگار چھین لیا اور آٹھ دس دن تک 6 افراد دانے دانے کو محتاج ہو گئے۔

بھوک سے تڑپتے کنبہ کی اطلاع ایک شخص نے ایک تنظیم کو دی تو ان سب کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھوک سے یہ کنبہ اس قدر نڈھال تھا کہ کئی لوگوں کا جسم ہڈیوں کے ڈھانچے میں تبدیل ہو چکا تھا۔ہندی روزنامہ ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ علی گڑھ کے نگلہ مندر علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک خاندان گزشتہ آٹھ دس دنوں سے بھوکا تھا۔

گونڈا کے رہائشی سنجیو کو کنبہ کی کربناک صورت حال کا علم ہوا تو انہوں نے شہر کی ہینڈس فار ہیلپ تنظیم سے مدد طلب کی۔ تنظیم سے وابستہ افراد نے جب موقع پر پہنچ کر ان کا حال دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔ بچے بھوک سے بلک رہے تھے اور ان کے جسم ہڈیوں کے ڈھانچوں میں تبدیل ہوچکے تھے۔

تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر سنیل نے بتایا کہ گڈی بیوہ بجندر کمار کے خاندان کی مدد کرنے کے لئے ان کے پاس کال آئی تھی۔ موقع پر ٹیم پہنچی تو بچوں کی حالت بہت زیادہ بری تھی۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر تمام بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے کپڑے، کھانے وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

تنظیم کے عہدیداران متاثرہ خاندان کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں۔گڈی نے بتایا کہ وہ ضلع کی ایک ایکسپورٹ کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کورونا کی پہلی لہر میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کام وہاں سے چھین گیا۔ اس کی وجہ سے کنبہ مالی بحران سے دو چار ہونے لگا۔ بڑا بیٹا مزدوری کر کے گھر والوں کا پیٹ پال رہا تھا، لیکن دوسرے لاک ڈاؤن میں اس کی ملازمت بھی چلی گئی۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے راشن پانی کی قلت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے پانچ بچوں نے 15 دن سے کچھ نہیں کھایا۔ گڈّی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور نا ہی آدھار کارڈ ہے۔ادھر ایس ڈی ایم رنجیت سنگھ نے کہا کہ کسی خاندان کا کئی دنوں تک بھوکا رہنے کا واقعہ ان کے علم میں نہیں تھا۔ اگر ایسا کوئی خاندان ہے تو اس کی ہر ممکن امداد کی جائے گی، ضلع استال سے رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zs8EK

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.