Home / اہم ترین / لوک سبھا انتخابات کے نتائج:کرناٹک کے اتر کنرا سے اسنوٹیکرکے مقابلے آگے چل رہے ہیں اننت کمارہیگڈے

لوک سبھا انتخابات کے نتائج:کرناٹک کے اتر کنرا سے اسنوٹیکرکے مقابلے آگے چل رہے ہیں اننت کمارہیگڈے

بھٹکل(ہرپل نیوز) 23 مئی:لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہے ابتدائی رجحانات کے مطابق این ڈی اے تقریبا 300 سے زیادہ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جبکہ یوپی اے کے پاس97 اور دیگر کے کھاتے میں 96/سیٹیں آتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔کرناٹک میں بھی بی جے پی 24/سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ کانگریس اور جے ڈی ایس دو دو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔اتر کینرا حلقہ کی بات کی جائے تو یہاں موجودہ ایم پی آننت کمار کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے اور جے ڈی (ایس) کے امیدوار آنند اسنوٹیکر ان سے پیچھے چل رہے ہیں۔شام تک اگلے پانچ سال کیلئے مرکز میں کس کی حکومت بنے گی یہ واضح ہو جائے گا ۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں این ڈی اے پھر سے اقتدار پر قابض ہوگی یا کانگریس اقتدار حاصل کر پائے گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/RmtDv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.