Home / اہم ترین / لکھیم پور سانحہ: آشیش مشرا سمیت چاروں ملزمین کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی ایس آئی ٹی

لکھیم پور سانحہ: آشیش مشرا سمیت چاروں ملزمین کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی ایس آئی ٹی

 لکھیم پور کھیری: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)15؍اکتوبر: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں تین اکتوبر کے تکونیا تشدد معاملے میں خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹیم) مسلسل جانچ کر رہی ہے۔ آج جمعرات کو ایس آئی ٹی معاملے میں گرفتار اہم ملزم آشیش مشرا، انکت داس، لطیف اور شیکھر کو لے کر جائے حادثہ پر پہنچی۔ اس دوران پورے معاملات کی باریکی سے چھان بین کی جارہی ہے۔

آج صبح ایس آئی ٹی آشیش مشرا سمیت چاروں ملزمین کو کرائم برانچ میں لے کر پہنچی۔ یہاں آشیش مشرا، انکت داس، لطیف اور شیکھر کو آمنے سامنے بٹھاکر پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران کئی سوال بھی کئے گئے۔ دراصل، معاملے میں ایس آئی ٹی چاروں لوگوں کے بیانات کو کراس چیک کر رہی ہے۔

اس کے بعد ایس آئی ٹی چاروں کو لے کر جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئی۔ اس دوران جائے حادثہ پر بھاری فورس تعینات کی گئی ہے۔ یہاں ایس آئی ٹی کرائم سین ریکریشن کر رہی ہے۔ اس دوران ایس آئی ٹی کے ساتھ فورنسک سائنس لیبارٹری، لکھنو کی ٹیم بھی موجود ہے۔ موقع پر پی اے سی کے ساتھ ریپڈ ایکشن فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی بدھ کو سی جے ایم کورٹ نے آشیش مشرا کی ضمات عرضی کو خارج کردیا۔ آشیش مشرا کے وکیل نے اس کے جائے حادثہ پر موجود نہیں ہونے کو بنیاد بناتے ہوئے ضمانت عرضی داخل کی تھی۔ اس کے خارج ہونے کے بعد وکیل اب ضلع جج کی عدالت میں ضمانت عرضی ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

دراصل لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں تین اکتوبر کو پُرتشدد جھڑپ میں 4 کسان، ایک مقامی صحافی سمیت کل 8 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ آشیش مشرا اس معاملے میں اہم ملزم ہیں۔ ایف آئی آر میں آشیش مشرا کو ہی تھار جیپ کا ڈرائیور بتاتے ہوئے کسانوں کو کچلنے کا الزام ہے۔ وہیں آشیش مشرا نے اسے غلط بتاتے ہوئے معاملے میں صفائی دی ہے کہ وہ وہاں موجود نہیں تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/6Mnht

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.