Home / اہم ترین / مانسون کے کیرالہ پہنچنے میں ہوسکتی ہے تاخیر ، 3 جون تک دستک دینے کااندزہ: محکمہ موسمیات

مانسون کے کیرالہ پہنچنے میں ہوسکتی ہے تاخیر ، 3 جون تک دستک دینے کااندزہ: محکمہ موسمیات

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)30؍مئی :۔ کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کی آمد میں دو دن کی تاخیر ہوسکتی ہے اور اب ریاست میں 3 جون تک پہنچنا متوقع ہے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز یہ معلومات دی۔تاہم نجی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکیمیٹ ویدر نے کہا ہے کہ مانسون نے کیرالہ پر دستک دی ہے۔اسکائیمیٹ ویدر کے صدر (موسمیات) جی پی شرما نے کہا کہ اس سال مانسون کا آغاز بہت کمزور ہے۔

‘اسکائیمیٹ ویدر نے اس سے قبل پیش گوئی کی تھی کہ مانسون 30 مئی کو کیرالہ پر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ایم مہاپترا نے کہا کہ کرناٹک کے ساحلی علاقے میں چکرواتی گردش نے جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی میں خلل ڈال دیا ہے۔محکمہ نے کہاکہ یکم جون سے جنوب مغربی ہوائیں آہستہ آہستہ تیز ہوسکتی ہیں، جس کی وجہ سے کیرالا میں بارش کی سرگرمی میں تیزی آسکتی ہے،اس لئے متوقع ہے کہ مانسون 3 جون کے آس پاس کیرالا میں شروع ہوگا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ci2uJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.