Home / اہم ترین / متنازعہ دھرم سنسد:سپریم کورٹ کے نوٹس کےساتھ ہی کارروائی،ہریدوار پولیس نے جتیندر نارائن تیاگی اوریتی نرسنہانندکوحراست میں لیا

متنازعہ دھرم سنسد:سپریم کورٹ کے نوٹس کےساتھ ہی کارروائی،ہریدوار پولیس نے جتیندر نارائن تیاگی اوریتی نرسنہانندکوحراست میں لیا

دہرادون :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)14؍جنوری: تین ہفتہ ہونے پربھی متنازعہ دھرم سنسدپرکسی کی گرفتاری نہیں ہوئی تھی۔جیسے ہی سپریم کورٹ نے رپورٹ مانگی،اب پہلی بارگرفتاری ہوئی ہے۔سوامی یتی نرسنہانند اور وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی کو پولیس نے ہریدوار کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں حراست میں لے لیا ہے۔

آج تک کی رپورٹ کے مطابق جانکاری کے مطابق یہ کارروائی ہریدوار میں دھرم سنسد کے دوران انتہائی نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں کی گئی ہے۔ ہریدوار میں منعقد اشتعال انگیزدھرم سنسدمیںایک خاص مذہب کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا تھا۔ اس کو لے کر پور ی دنیامیں بدنامی ہوئی ہے ۔اس معاملے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی سٹی سوتنتر کمار سنگھ، ہریدوار نے بتایاہے کہ وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو نرسن بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرکے نفرت پھیلانے کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف کوتوالی ہریدوار میں دفعہ 153A آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Zv8eg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.