Home / اہم ترین / مخالفین کے پاس کوئی مدعا نہیں، 11 سال سے نشہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں: بھگونت مان

مخالفین کے پاس کوئی مدعا نہیں، 11 سال سے نشہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں: بھگونت مان

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)18؍جنوری:پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے بھگونت مان کو وزیر اعلیٰ کا چہرہ قرار دیا ہے۔ اس کے بعد مان نے اپنی خوشی شیئر کی اور اہم مسائل پر کھل کر بات کی۔ بھگونت مان نے کہاہے کہ پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اس فرض کو پورا کرنے کے قابل سمجھا، آج کے بعد تالیاں میری اور گالی میری، ہم ایک ٹیم بن کر کام کریں گے اور جیتیں گے، ہمارا مقصد پنجاب کو پرانا پنجاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں دھرنا نہ ہو، جہاں کسی بے روزگار کو خودکشی نہ کرنی پڑے، جہاں کسی عورت کی عزت سے نہ کھیلاجائے، ہم پہلے جیسا پنجاب چاہتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مخالفین آپ پر نشے کا الزام لگا رہے ہیں تو بھگونت مان نے کہاہے کہ میں پہلے بھی اس الزام کا سامنا کر چکا ہوں اور عوام نے اس پر مہر بھی لگائی ہے، مخالفین کو میرے خلاف بولنا ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے، کوئی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتاہے۔ میرا امیج صاف ہے، میں آج بھی کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، گیارہ سال سے مخالفین مجھ پر یہ الزام لگا رہے ہیں، لیکن عوام نے مجھے قبول کیا، اس دوران مجھے بھی بڑی کامیابی ملی ہے۔لوک سبھا میں میری کارکردگی سب سے بہترہے۔ پنجاب میں رات 10 بجے تک جلسے کرتا رہتا ہوں، یہ سب مجھ پر بے بنیاد الزامات ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/s7OPd

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.