Home / اہم ترین / مختار عباس نقوی راجیہ سبھا کے نائب لیڈر ہوں گے

مختار عباس نقوی راجیہ سبھا کے نائب لیڈر ہوں گے

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 19؍جولائی:۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا کا نائب قائدمقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے پیر کو یہ معلومات دی ہیں۔خیال کیاجاتا ہے کہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر ، نقوی کی پارلیمانی امور میں اچھی گرفت ہے۔

وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات اور رابطہ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔اس سے قبل ایوان بالا میں نائب قائد کی ذمہ داری مرکزی وزیر پیوش گوئل کے پاس تھی ، جنھیں حال ہی میں راجیہ سبھا کا نیا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ گوئل سے پہلے تھاور چند گہلوت ایوان کے قائد تھے۔ تاہم وزیروں کی کونسل میں توسیع سے قبل انہیں کرناٹک کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PAc8a

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.