Home / اہم ترین / مدھیہ پردیش :شدید بارش کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار منہدم۔22 قیدی زخمی، دو کی حالت نازک

مدھیہ پردیش :شدید بارش کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار منہدم۔22 قیدی زخمی، دو کی حالت نازک

بھنڈ: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) یکم اگست:۔ مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل کی خستہ حال دیوار گر گئی۔ اس کی وجہ سے بیرک نمبر 6 میں مقیم 22 قیدی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں سنگین قیدیوں کو بہتر علاج کے لیے گوالیار ریفر کیا گیا ہے۔جس وقت یہ حادثہ ہوا، اس وقت بیرک نمبر 6 میں کل 64 قیدی تھے لیکن 22 قیدی ملبے میں پھنس گئے۔ یہ واقعہ تھانہ کوتوالی کا ہے۔ حادثے کی خبر جان کر پولیس انتظامیہ جیل کے احاطے میں پہنچ گئی ہے۔ ضلع کے کلکٹر سمیت تمام اعلیٰ افسران بھی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ گئے۔جیلر کے مطابق بیرک نمبر 7 کا پلاسٹر صبح 5 بجے گرنے لگا۔ جیلر نے فوری طور پر اعلیٰ افسران کو اطلاع دی تاہم کچھ دیر بعد بیرک نمبر 6 کی دیوار اور چھت گر گئی جس سے 22 قیدی زخمی ہوگئے۔ یہ دیوار 150 سال پرانی تھی۔بھنڈ کے ایس پی اور کلکٹر نے بتایا کہ اس وقت کل 255 قیدی بھنڈ جیل میں قید ہیں اور سب مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ صرف 22 قیدی زخمی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5mMD6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.