Home / اہم ترین / مرکزی بجٹ: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے،مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا

مرکزی بجٹ: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے،مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)14؍جنوری: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ بجٹ اجلاس 31 جنوری کو دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا اور 8 اپریل کو ختم ہوگا۔

ذرائع نے جمعہ کو کابینہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ نیز یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ سیشن کا پہلا حصہ 11 فروری کو ختم ہوگا۔ ایک ماہ کے وقفے کے بعد سیشن کا دوسرا حصہ 14 مارچ سے شروع ہو کر 8 اپریل کو ختم ہو گا۔واضح ر ہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان بجٹ اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں اے این آئی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے تقریباً 400 اہلکاروں کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔

راجیہ سبھا کے اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے جنرل سکریٹری پی سی مودی اور مشیر ڈاکٹر پی پی کے راماچاریولو کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ بجٹ اجلاس سے قبل سکریٹریٹ کے افسران اور عملے میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ نیز لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے صحت کے تحفظ کے اقدامات اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس (پی ایس سی ) کا معائنہ کیا۔ برلا نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے ارکان پارلیمنٹ کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے احاطے میں ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کے انتظامات کیے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ پارلیمنٹ میں بڑی تعداد میں عہدیدار کورونا پوزیٹو پائے گئے ہیں۔ تمام افسران ٹھیک ہیں۔ ڈاکٹروں کے ذریعہ اس کی نگرانی اور دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/dqtqv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.