Home / اہم ترین / مسجد الحرام میں افطار کیلئے پریسڈنسی کی جانب سے خصوصی اجازت

مسجد الحرام میں افطار کیلئے پریسڈنسی کی جانب سے خصوصی اجازت

مکہ معظمہ:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)17؍ مارچ: حرمین الشرفین کے عمومی صدارت نے سال 1443 ھ کے لیے مسجد الحرام میں افطار کے دسترخوان بچھانے کے پرمٹس کی تجدید کردی ہے۔

صدارت نے اس بات کی وضاحت کی کہ مسجد الحرام میں افطار کے دسترخوا ن کے پرمٹ کے اجراء کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس نے ان لوگوں کو مدعو کیاہے جو اس کاپرمٹ چاہتے ہیں تاکہ وہ اس کا ویب سائٹ دیکھیں۔

لوگوں کو چاہئے کہ وہ ایک نیا صارف نام استعمال کریں اور تمام مطلوبہ معلومات کی خانہ پُری کریں جس کے بعد روزہ رکھنے والے افراد کے لیے افطار دسترخوان پر کلک کریں اور بعدازاں سرویسس ” Request for New Sofra Permit کو کلک کریں۔

صدارت نے سابق پرمٹ کی تجدید کے اقدامات کے طریقہ کار کی وضاحت بھی کی ہے جس میں لنک میں انٹر ہوتے ہوئے صارف نام اور پاس ورڈ کے استعمال کے ساتھ لاگ ان کرنی پڑتی ہے اور بعدازاں روزہ رکھنے والے فرد کے سفرہ امور کو کلک کرتے ہوئے اس شخص کے افطار پرمٹ تجدید خدمات کو پریس کرناپڑتا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/BfVU4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.