Home / اہم ترین / مسجد میں گھس کر بدمعاشوں نے کی امام کی بے تحاشہ پٹائی ۔گاؤں کے لوگوں نے اٹھایا یہ قدم

مسجد میں گھس کر بدمعاشوں نے کی امام کی بے تحاشہ پٹائی ۔گاؤں کے لوگوں نے اٹھایا یہ قدم

مڈکیری(ہرپل نیوز)24فروری: چار نامعلوم افراد نے یہاں کی مقامی جمعہ مسجد میں گھس کر امام کے ساتھ مارپیٹ کی ۔ یہ واقعہ کرناٹکا کے مڈکیری کے ہاتو رمیں پیش آیا ۔ زخمی امام کی شناخت پالی بیٹو کے موسی نامی شخص کے طور پر ہوئی ہے جنھیں علاج کے لئے گونی کوپا کے سرکاری ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سنیچر کو ویراج پیٹ اور گونی کوپا کے درمیان واقع محی الدین جمعہ مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ محی الدین جمعہ مسجد میں چار اجنبی لوگ مسجد کی دیوار پھاند کر کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے جس پر امام مسجد نے اعتراض کیا ۔ لیکن جب ان لوگوں نے کہا کہ ہم یہاں نماز پڑھنے آئے ہیں تو اس پر امام صاحب نے خاموشی اختیار کی ۔تھوڑی ہی دیر میں موقع پاکر ان لوگوں نے امام سے غیرضروری بحث شروع کی اور امام کے ساتھ نامناسب زبان کا استعمال کیا اور بے تحاشہ پٹائی کی ۔ شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے امام کو ہاسپٹل منتقل کیا ۔ امام کے موسی کے مطابق کیرلا رجسٹریشن کی کار پر سوار یہ چاروں لوگ فورا ہی موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مسجد کمیٹی اور گاؤں کے ذمہ داران نے نامعلوم افراد کے خلاف امام مسجد کو زدو کوب کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال حملہ آور فرار ہیں ۔ تحقیقات جار ی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/fz9t2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.