کاپی کر کے پیسٹ کرنا آج کے ترقی یافتہ دور کی بہت عام سی بات ہے ۔ لیکن آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کمپیوٹر میں ’کٹ ، کاپی ، پیسٹ‘ کی تکنیک ایجاد کرنے والے امریکی سائنسداں لیری ٹیسلر اب نہہں رہے۔ خبر ہے کہ ان کا انتقال ۱۷؍ فروری ہی کو ہو چکا تھا لیکن ان کی سابقہ کمپنی ’زیروکس‘ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تو دنیا کو ان کی موت کی اطلاع ملی۔ واضح رہے کہ لیری ٹیسلر ۱۹۴۵ء میں نیویارک میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا۔ سب سے پہلے انہوں نے ۱۹۶۰ء میں سلی کون ویلی میں کام کیا۔ اس کے بعد ’زیراکس‘ کمپنی سے وابستہ ہوئے۔ اس کے بعد اسٹیو جابس انہیں اپنی کمپنی ’ایپل‘ میں لے گئے۔ ایپل کے ساتھ وہ ۱۷؍ سال رہے اور ’چیف سائنسداں ‘ کے عہدے پر پہنچے۔ یہیں ۱۹۸۳ء میں انہوں نے ’کٹ ، کاپی ، پیسٹ‘ کا کمانڈ ایجاد کیا۔ بعد میں یہ تکنیک دنیا بھر میں پھیل گئی۔ ایپل کے بعد لیری ٹیسلر، امیزون، اوریاہو جیسی کمپنیوں سے بھی وابستہ ہوئے۔ انہیں لوگ ’کاپی ، پیسٹ ‘ کے نام سے بھی جانتے تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر ۷۴؍ سال تھی ۔
مسٹر کاپی پیسٹ کا انتقال
The short URL of the present article is: http://harpal.in/smDhv