Home / اہم ترین / ملازمین کی لگاتار ہو رہی چھنٹنی کے درمیان ’گوگل‘ کا اہم فیصلہ

ملازمین کی لگاتار ہو رہی چھنٹنی کے درمیان ’گوگل‘ کا اہم فیصلہ

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)24؍جنوری: چھنٹنی کے درمیان ہندوستانی ملازمین کے لیے مزید ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔گوگل نے اپنے پروگرام الیکٹرانک ریویو مینجمنٹ (پی ای آر ایم) کو روک دیا ہے، جو ایمپلائر اسپانسرڈ گرین کارڈ حاصل کرنے میں اہم کردار نبھاتا ہے۔ گوگل نے بیرون ملکی ملازمین کو ای میل بھیجا ہے جس میں انھیں مطلع کیا گیا ہے کہ کمپنی پی ای آر ایم کی کسی بھی نئی فائلنگ کو روک رہا ہے۔ اس سے بیرون ملکی ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ایک کمپنی ملازم کو موصول ای میل کے مطابق یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ خبر آپ اورآپ کی فیملی میں سے کچھ کو کس طرح متاثر کر سکتا ہے، نئے پی ای آر ایم ایپلی کیشنز کو روکنے سے متعلق ہمیں جو مشکل فیصلہ لینا پڑا ہے، میں اس کے بارے میں آپ کو جلد از جلد اَپڈیٹ کرنا چاہتا تھے۔ یہ دیگر ویزا درخواستوں یا پروگراموں کو متاثر نہیں کرتا ہے۔

گوگل کے ایک ملازم نے ٹیم بلائنڈ پر ای میل پوسٹ کیا ہے جو سرٹیفائیڈ آئی ٹی ملازمین کے لیے ایک سوشل نیٹورکنگ سائٹ ہے۔ پی ای آر ایم درخواست گرین کارڈ (مستقل رہائش) عمل میں ایک اہم ترین پہلا قدم ہے۔ اس عمل میں ایمپلائر (ملازمت دینے والا) کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ خاص کردار کے لیے کوئی اہل امریکی ملازم دستیاب نہیں ہے، جو آج کے لیبر مارکیٹ کو حمایت دینے کے لیے ہمارے لیے ایک مشکل حالت رہی ہے۔گوگل ای میل کے مطابق کئی ٹیک کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی تعداد میں تخفیف (تقرری پر روک/چھنٹنی) کے اعلان کے ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ ملازمت کی تلاش کرنے والے لوگوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ گوگل نے کہا ہے کہ وہ پہلے سے جمع کردہ پی ای آر ایم ایپلی کیشنز کی حمایت کرنا جاری رکھے گا۔موجودہ پی ای آر ایم ایکٹ 2005 سے نافذ ہے۔ واضح رہے کہ پی ای آر ایم ایک خاص وقت پر ایک خاص جگہ میں ایک خاص ملازمت کی حالت کے لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ (ڈی او ایل) سے سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے لیے ایک درخواست ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3xAkY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.