Home / اہم ترین / ملک بھرمیں درج ایف آئی آرپررام دیونے سپریم کورٹ کی پناہ لی

ملک بھرمیں درج ایف آئی آرپررام دیونے سپریم کورٹ کی پناہ لی

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 23؍جون:۔ بابا رام دیو نے ایلوپیتھی سے متعلق حالیہ متنازعہ ریمارکس کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو دہلی منتقل کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے یوگا گرو سوامی رام دیو نے عدالت عظمیٰ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کے پیش نظر کسی بھی کارروائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بابا رام دیو نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کو ایک ساتھ جوڑا جائے۔اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے پٹنہ اور رائے پور یونٹوں کے ذریعہ درج کئے گئے معاملے میں بھی کوئی سخت کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2effi

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.