نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 19؍مارچ: حکومت ملک بھر کے 200 سے زیادہ اضلاع میں 20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کرے گی، جس میں بڑے پیمانے پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے کیریئر کے مواقع کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ (پی ایم این اے ایم) کا انعقاد کرے گی۔
کئی مقامی کاروباری اداروں اور تنظیموں کو اس اپرنٹس شپ میلے کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو متعلقہ اپرنٹس شپ ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔