Home / اہم ترین / ملک کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی چپیٹ میں۔ بہارمیں لو کا قہر:70 سے زائد ہلاکتیں۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان

ملک کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی چپیٹ میں۔ بہارمیں لو کا قہر:70 سے زائد ہلاکتیں۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان

پٹنہ (ہرپل نیوز، ایجنسی) جون17: بہار میں لو لگنے سے ایک ہی دن میں 70 زائد لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ صرف اورنگ آباد میں 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔گیا میں 25 لوگوں کی موت واقع ہوئی ۔ نوادہ میں بھی متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کل دو پہرسے شروع ہوا موات کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ بڑی تعداد میں لو کے مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اسپتالوں میں افراتفری کا ماحول ہے۔بہارمیں لو کا قہر جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا امکان ظاہرکیاجارہاہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مختلف اضلاع میں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسش تک پہنچ گیا تھا۔ اس دوران لو لگنے سے اورنگ آباد کے مختلف بلاکوں کے 33، ضلع گیا میں 25 اور ضلع نوادہ میں متعدد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 60 سال سے زائد عمر کے لوگ شامل ہیں۔
اورنگ آباد کے سول سرجن ڈاکٹر سریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ شدید گرمی کی وجہ سے ضلع میں لو کا قہر جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے مختلف بلاکوں سے لو متاثرین 80 مریضوں کو علاج کے لئے گزشتہ روزصدراسپتال لایا گیاتھا۔ان میں سے 33 کی موت ہو گئی۔ جبکہ 10 کی حالت نازک تھی۔ لیکن بہتر علاج کے بعد ان میں سے چار کی حالت اب بہتر ہو گئی ہے۔ تاہم ابھی بھی چھ مریضوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر سریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ لو سے متاثر بہت سے افراد ایسے بھی تھے جن کی موت اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہو گئی جبکہ کئی افراد نے صدر اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PC1CM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.