Home / اہم ترین / ملک کےممتازدانشور، شاعراورنقاد پروفیسرمظفرحنفی انتقال کرگئے۔ ادبی حلقوں میں غم کی لہ

ملک کےممتازدانشور، شاعراورنقاد پروفیسرمظفرحنفی انتقال کرگئے۔ ادبی حلقوں میں غم کی لہ

نئی دہلی(ہرپل نیوز ،ایجنسی)11اکتوبر:اردو کےممتازد انشور، شاعر، ناقد پروفیسر مظفر حنفی کا یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ۸۴؍ برس کے تھے۔ تدفین بعد نماز عشاء بٹلہ ہائوس قبرستان میں عمل میں آئی۔ ان کےپسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور پانچ بیٹے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے ادبی حلقوں صف ماتم بچھ گئی ہے۔وہ دو سال سے شدیدبیمار تھے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کی وجہ انہیں آکسیجن سلنڈر لگایا گیاتھا جو ہر وقت لگا رہتا تھا ۔ ان کے صاحبزادے اور شاعرو ادیب فیروز مظفر نے بتایا کہ۲۰۱۸ء میں عمرہ کرنے کے بعد سے مظفر صاحب بیمار تھے حالانکہ ادھر دو دن سے طبیعت کچھ بہتر تھی لیکن سنیچر کو ان کی طبیعت بگڑ گئی اور عصر کے وقت انہوں نے آخری سانس لی۔

پروفیسر مظفر حنفی ادب کی مختلف اصناف میں یکساں قدرت رکھنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ تنقید، تحقیق اورشاعری کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف ادبی اصناف میں کارہائے نمایاں انجام د ئیے ہیں۔ شاد عارفی سے انہوں نے شاعری کے رموز سیکھے اور پروفیسر عبدالقوی دسنوی کی نگرانی میں تحقیق کا کام انجام دیا۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ۱۹۶۷ءمیں ’پانی کی زبان‘ کےنام سے منظرعام پر آیا۔ نقادوں نے یہ سمجھا کہ یگانہ اور شاد عارفی کے اثر سے اردو شاعری میںنئی زبان وضع ہورہی ہے۔ تقریباً ۲۰؍ شعری مجموعوں کے ادبی سرمایے سے آج یہ ثابت ہوچکا ہے کہ مظفر حنفی نے اپنے ہم عصروں سے بالکل مختلف رنگ سخن ایجاد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ تنقید و تحقیق کے شعبے میں بھی مظفر حنفی نے نہایت سنجیدہ کاوشیں کی ہیں۔ شاد عارفی کے سلسلے سے متعدد کتابوں اور مجموعۂ مضامین کے علاوہ میر حسن، محمد حسین آزاد، حسرت موہانی، محمد تقی میر جیسے ادیبوں اور شاعروں پر انھوں نے معیاری تعارفی مونوگراف شائع کئے۔ ترتیب و تدوین، تراجم اور بچوں کے ادب کے زمرے میں بھی ان کی متعددکتابیں شائع ہوئیں۔ تنقید میں کھری اور سخت باتیں کہنے کے سبب مظفر حنفی کی پہچان قائم ہوئی جو آخر تک قائم رہی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/MXNnG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.