Home / اہم ترین / ممبئی میں سخت پابندیاں 27جون تک برقرار

ممبئی میں سخت پابندیاں 27جون تک برقرار

ممبئی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 23؍جون:۔ میونسپل کارپوریشن ممبئی عظمیٰ (بی ایم سی) نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ممبئی میں کوویڈ19 کی روک تھام کے لیے 27،جون تک تیسرے مرحلے کی پابندیاں برقرار رہیں گی،حالانکہ ممبئی پہلے لیول پر پہنچ چکا ہے ،بی ایم سی نے تیسری لہر کے امکان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف قسم کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔جن میں شہر کی آبادی،شہریوں کے سفر اور لوکل ٹرینوں کی آمد و رفت کی تفصیل پیش کی گئی ہے ۔بی ایم سی کے حکم نامہ کے مطابق ممبئی شہر میں مثبت کوویڈ کی شرح 3.79فیصد اور آکسیجن بیڈ فی الحال 24.56فیصد پر ہیں۔میونسپل کمشنر اقبال چہل کا کہنا۔ہے کہ اس سلسلہ میں بعد غور کیا جائے گا۔گزشتہ ہفتہ ممبئی کو تیسرے لیول پر رکھا گیاہے ،حالانکہ روزانہ معاملات 300-100ہونے چاہئیے ،لیکن فی الحال 700 کیسیز سامنے آئے ہیں۔اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔کمشنر چہل نے کہاکہ جون کے آخری ہفتے میں صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔اگر ممبئی کو لیول پر لے کر رعایت دی جاتی ہے تو امکان یہ ہے کہ شہری پابندیاں پر عمل نہیں کریں گے ۔اور حالات بگڑسکتے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/YhqsY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.