Home / اہم ترین / ممبئی میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک ، 17 زخمی

ممبئی میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک ، 17 زخمی

ممبئی :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)10؍جون :۔ممبئی کے مغربی مالاڈ کے مالوانی علاقے میں بدھ کی دیررات ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔برہان ممبنی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات مالانی گیٹ نمبرآٹھ پر اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ ملحقہ جھونپڑی پر گر گیا ۔

حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شہر میں بدھ کے روز مون سون کی موسلا دھار بارش ہوئی تھی اور اسی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

مہاراشٹرا کے وزیر اسلم شیخ نے اس علاقے کا دورہ کیا ، انھوں نےبتایا کے ، "بارش کی وجہ سے عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ دیکھنے کے لئے کہ عمارتوں کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے کہ آیا اس کے نیچے مزید لوگ پھنس گئے ہیں”۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mU0JA

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.