Home / اہم ترین / ممتا بنرجی 5 مئی کو لیں گی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف

ممتا بنرجی 5 مئی کو لیں گی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف

کولکاتہ: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 3مئی ۔: مغربی بنگال میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس نے حکومت سازی کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق آئندہ 5 مئی کو ممتا بنرجی مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گی اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس بات کی جانکاری آج ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر پارتھو چٹرجی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔

یہاں قابل غور ہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام سیٹ سے الیکشن ہار گئی ہیں، لیکن انھوں نے اپنی شکست کے خلاف آواز اٹھانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ انھوں نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور نندی گرام میں دھاندلی کی بات کہی ہے۔ ممتا بنرجی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں سرور ڈاؤن ہوا۔ اس کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ جب کہ میری جیت کے لیے گورنر نے بھی مجھے مبارکباد دی تھی۔‘‘

ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام سیٹ کے ریٹرننگ افسر ری کاؤنٹنگ نہیں کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ افسر مجھے میسج کر کے کہہ رہے ہیں کہ اگر میں نے ری کاؤنٹنگ کی تو مجھے مار دیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ’’ہم نندی گرام الیکشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج پیش کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی متا بنرجی نے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بی جے پی سے لڑنا ہے، لیکن پہلے کورونا سے لڑنا ضروری ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VNQ1Q

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.