Home / اہم ترین / منگلور، چکمگلور ہاسن اضلاع کے قاضی پی ایم ابراہیم مصیلیار کا انتقال۔ ملی حلقوں میں غم کی لہر

منگلور، چکمگلور ہاسن اضلاع کے قاضی پی ایم ابراہیم مصیلیار کا انتقال۔ ملی حلقوں میں غم کی لہر

منگلورو(ہرپل نیوز)24ستمبر:ممتاز مسلم اسکالر اور اڈپی،چکمگلورو ، ہاسن اور شیموگا اضلاع کے قاضی ، الحاج پی ایم ابراہیم مصیلیار بیکال کا آج علی الصبح منگلور میں انتقال ہوا وہ 71 سال کے تھے۔ ان کے پسماندگان میں

 ان کی بیوی ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔آپ کو بتادیں کہ قاضی مصلیار سنی جمعیت العلماء کے ریاستی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور جامعہ سعدیہ عربیہ شریعہ کالج کے پرنسپل بھی رہے ہیں۔ساتھ ہی سمستھا علماء تنظیم کے مرکزی کمیٹی ممبر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قاضی مصیلیار نے الانصار اخبار کے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے انتقال پر منگلور اور آس پاس کی سرکردہ شخصیات نے تعزیت پیش کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/iSLjP

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.