منگلورو(ہرپل نیوز)7اکتوبر: بدھ کی صبح پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ، ایک آٹو رکشہ کھڑی لاری سے ٹکرا گیا ، جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ یہاں بیکنارکٹی میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ، حادثہ پیش آیا تو آٹو رکشہ ملپے سے مچھلی لے جارہا تھا۔ جاں بحق ہونے والے آٹو ڈرائیور کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ زخمی افراد کی شناخت شہاب اور نظام الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ آٹو ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور کھڑی لاری میں جاکر اسے ٹکرا دیا۔اس سلسلے میں مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/sZYNx