Home / اہم ترین / مودی اب فقیر ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتے ۔ 12کروڑ کی کار پر شیوسینا قائدسنجے راوت کا طنز

مودی اب فقیر ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتے ۔ 12کروڑ کی کار پر شیوسینا قائدسنجے راوت کا طنز

ممبئی :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)3جنوری: شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے قافلے میں 12کروڑ روپئے کی کار شامل کرنے کے بعد خود کوفقیر نہیں کہنا چاہیئے ۔ شیو سینا کے ترجمان سامنا میں شائع ہونے والے اپنے ہفتہ وار کالم میں سنجے راوت نے سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو کی بھی تعریف کی ۔ نہرو کی تعریف میں سنجے راوت نے لکھا ہے کہ جواہر لعل نہرو ہمیشہ ہندوستان میں بنی گاڑی کا استعمال کرتے تھے اور آنجہانی اندرا گاندھی نے اپنی جان کو خطرہ ہونے کے باوجود اپنے سیکوریٹی اہلکارو ں کو تبدیل نہیں کیا ۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے لکھا ہے کہ 28 ڈسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کیلئے 12 کروڑ روپئے کی کار کی تصاویر میڈیا میں شائع ہوئیں ۔ایک شخص جو خود کو فقریر اور پردھان سیوک کہتاہے ، بیرون ملک بنی کار کا استعمال کرتا ہے ۔ وزیراعظم کی حفاظت اور آرام کا معاملہ ہے لیکن اب سے وزیراعظم کو یہ نہیں دہرانا چاہیئے کہ وہ فقریر ہیں ۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق مرسیڈیز کار کو حال ہی میں وزیراعظم کے حفاظتی قافلے میں شامل کیا گیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/BdBgU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.