Home / اہم ترین / مودی سرحدکی بجائے اپنی شبیہ کے لیے فکرمند، کانگریس نے وزیراعظم کاپرانابیان یاددلایا

مودی سرحدکی بجائے اپنی شبیہ کے لیے فکرمند، کانگریس نے وزیراعظم کاپرانابیان یاددلایا

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)13؍اکتوبر:بھارت اورچین کے سرحدی تنازع کے معاملے میں کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کونشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کے جون 2020 کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیاہے جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کوئی آیا نہیں ، کوئی گھسا نہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اس کی وجہ سے چین کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے چین کی طرف جھک رہے ہیں۔ کھیرا نے کہاہے کہ اس بیان نے چین کو سمجھایا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کو سرحدوں کے بجائے اپنی مصنوعی شبیہ کی فکرہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے بہت سے علاقوں کو چھوڑنے سے انکار کر رہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہاہے کہ فوج کی طاقت میں کوئی کمی نہیں ، سیاسی ارادے کی کمی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3N3dS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.