Home / اہم ترین / مودی نے سوچ سمجھ کر نوٹ بندی کا فیصلہ کیا تھا:راہل گاندھی

مودی نے سوچ سمجھ کر نوٹ بندی کا فیصلہ کیا تھا:راہل گاندھی

نئی دہلی (ہرپل نیوز؍ایجنسی)8؍نومبر: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں نوٹ بندی نافذ کرنے کا فیصلہ شعوری طورپر کیاتھا اور اس کے لیے ان کا مقصد چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانا تھا۔

راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کے چار سال قبل آج ہی کے دن کی گئی نوٹ بندی کے اعلان کو قومی سانحہ بتایا ار کہا کہ اس کے ذریعہ سے انہوں نے چند سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا اور پورے ملک کوشدید بحران میں مبتلا کردیا تھا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’نوٹ بندی وزیراعظم کی سوچی سمجھی سازش تھی تاکہ عوام کے پیسے سے’مودی دوست‘سرمایہ داروں کا لاکھوں کروڑروپے قرض معاف کیا جاسکے۔ غلط فہمی میں مت ریئے غلطی ہوئی نہیں، شعوری طورپر کی گئی تھی۔ اس قومی سانحےکے چارسال پرآپ بھی اپنی آواز بلند کیجیے۔

قابل ذکر ہے کہ نوٹ بندی کے چارسال مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس آج مودی حکومت کے خلاف پورے ملک میں دھوکہ دہی کا دن منا رہی ہے اور اس کے لیے ڈیجیٹل مہم چلارہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Ti4qq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.