Home / اہم ترین / ’مودی‘ والے بیان پرراہل گاندھی کی عدالت میں پیشی

’مودی‘ والے بیان پرراہل گاندھی کی عدالت میں پیشی

سورت: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 23؍جون:۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی ہتک عزتی کیس کی سماعت کے لیے جمعرات کوگجرات کے شہر سورت کادورہ کرسکتے ہیں۔ بی جے پی کے ایم ایل اے پورنیش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت مقدمہ درج کرایاہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نے راہل گاندھی کے خلاف ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ راہل گاندھی نے ’سب مودی چور ہے‘‘ کہہ کر معاشرے کی توہین کرتے ہوئے مودی کو بدنام کیا ہے۔

اب راہل گاندھی کل اس معاملے کی سماعت کے لیے سورت آسکتے ہیں۔گجرات کانگریس کے صدر امت چاوڑاکا کہنا ہے کہ راہل گاندھی صبح دس بجے سورت ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ جس کے بعد وہ براہ راست سورت کی فاسٹ ٹریک عدالت پہنچیں گے۔سماعت کے بعد وہ تقریباََ12.30 بجے دہلی روانہ ہوں گے۔ امیت چاوڑا نے یہ بھی کہاہے کہ راہل گاندھی کا یہ دورہ سیاسی دورہ نہیں ہے ، بلکہ وہ یہاں عدالتی معاملہ لے کر آرہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/85dOB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.