Home / اہم ترین / موسٹ ٹاپ 100میں شاہین باغ کی دادی نے پائی جگہ۔ ٹائم میگزین نےجاری کی فہرست

موسٹ ٹاپ 100میں شاہین باغ کی دادی نے پائی جگہ۔ ٹائم میگزین نےجاری کی فہرست

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)23ستمبر:یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ سی اے اے کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کا مظاہرہ پوری دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہا، لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ شاہین باغ کی ‘دادی’ بلقیس کو بھی عالمی سطح پر پہچان مل گئی ہے۔ انھیں ‘ٹائم میگزین’ نے 100 بااثر شخصیتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ جی ہاں، ٹائم کی جاری کردہ تازہ فہرست میں انھیں ‘آئیکن’ کی کٹیگری میں جگہ ملی ہے۔

 شاہین باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرے کے دوران لوگوں کی کشش کا مرکز بنی 82 سالہ دادی بلقیس کی یہ کامیابی صرف ان کی کامیابی نہیں ہے بلکہ شاہین باغ مظاہرہ میں شامل ہر خواتین کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ مہینوں شاہین باغ مظاہرہ میں بیٹھنے والی بلقیس کے تعلق سے معروف صحافی رعنا ایوب لکھتی ہیں کہ "بلقیس کو مشہور ہونا چاہیے تاکہ دنیا تاناشاہی کے خلاف جدوجہد کی طاقت کا احساس کرے۔” دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائم میگزین کی طرف سے جاری فہرست میں دادی بلقیس کا نام سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ایک بار پھر ‘شاہین باغ’ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ کئی ٹوئٹر یوزر نے لکھا ہے کہ اس عمر میں بلقیس کے جدوجہد کا جذبہ قابل تعریف ہے اور وہ صحیح معنوں میں ایک آئیکن ہیں۔ کانگریس لیڈر سلمان نظامی نے بھی بلقیس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "ٹائم میگزین کے ذریعہ دنیا کی بااثر شخصیتوں میں شمار کیے جانے پر بلقیس دادی کو بہت بہت مبارکباد۔ یہ ہم سبھی کے لیے فخر کا موقع ہے۔ شاہین باغ زندہ باد۔”

ٹوئٹر پر بلقیس دادی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ دیپانشو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے "دادی جی راکنگ” کا پیغام پوسٹ کیا گیا ہے تو گنیش نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ہے "ہماری دیش کی دادی کسی سے کم ہیں کیا۔” ٹی وی جرنلسٹ ساکشی جوشی نے بھی بلقیس دادی کو دنیا کی بااثر شخصیتوں میں شمار کیے جانے کے بعد ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے شاہین باغ مظاہرہ کے وقت دادی بلقیس سے بات چیت کا ویڈیو شیئر کیا۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/7JED2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.