Home / اہم ترین / مولانا آزاد فیلوشپ بند کرکے حکومت اقلیت مخالف پالیسی کا کھلے عام مظاہرہ کر رہی ہے: چدمبرم
New Delhi: Congress MP P. Chidambaram speaks during a press conference on Union Budget 2023-24, in New Delhi, Wednesday, Feb. 1, 2023. (PTI Photo/Kamal Singh)(PTI02_01_2023_000292B)

مولانا آزاد فیلوشپ بند کرکے حکومت اقلیت مخالف پالیسی کا کھلے عام مظاہرہ کر رہی ہے: چدمبرم

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 4؍فروری: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر مرکز پر حملہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ جیسی مختلف اسکیمیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت نے مالی سال 2022-23 میں مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ اقلیتی طلبا کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قرضوں پر سبسڈی کو منسوخ کرنے کا حکومت کا فیصلہ منمانا اور غیر معقول ہے۔ حکومت کی جانب سے بہت سی اسکیموں کو چلانے کی دلیل پر چدمبرم نے لکھا کہ کیا یہ فیلوشپ اور سبسڈی تھی، جو دوسری اسکیموں کی طرح تھی۔

پی چدمبرم نے لکھا کہ منریگا پی ایم کسان کی طرح ہے، اولڈ ایج پنشن بھی منریگا کی طرح ہے اور ایسی درجنوں اسکیمیں ہیں جو چل رہی ہیں۔چدمبرم نے الزام لگایا کہ حکومت اقلیتی طلبا کی زندگی کو مشکل بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے اور کھلے عام اپنی اقلیت مخالف پالیسی کا مظاہرہ کر رہی ہے،پی چدمبرم نے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/cx2Ll

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.