Home / اہم ترین / مہاراشٹرا :اندرون4 ہفتے کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ۔ دوسری لہر سے مؤثر طور پر نمٹنے پر سپریم کورٹ نےکی ستائش

مہاراشٹرا :اندرون4 ہفتے کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ۔ دوسری لہر سے مؤثر طور پر نمٹنے پر سپریم کورٹ نےکی ستائش

ممبئی : (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 18؍جون:۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر مہاراشٹرا میں آئندہ 3تا4ہفتوں کے دوران شروع ہوسکتی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ریاست مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے بہترین اقدامات پر سپریم کورٹ کی ستائش حاصل کرنے والی ٹاسک فورس کی جانب سے اس بات کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں یا چار ہفتوں کے دوران مہاراشٹرا بالخصوص ممبئی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ہوسکتا ہے ۔ اردو دنیا داٹ ان کے مطابق کورونا وائرس کی مہاراشٹرا میں تیسری لہر کے انتباہ کے دوران اس بات کی اطلاعات بھی منظر عام پر آئی ہیں کہ ہندستان میں ڈیلٹا پلس جو کورونا وائرس کی نئی قسم ہے اس کے مریض بھی پائے جانے لگے ہیں جس پر تحقیقی ادارو ںکی جانب سے کام کیا جا رہاہے۔مہاراشٹرا میں گذشتہ تین یوم کے دوران بازاروں اور دیگر مقامات پر دیکھے جارہے اژدہام کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹراکورونا وائرس ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ حکومت کوروانہ کرتے ہوئے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔

ٹاسک فورس کے ذمہ دارو ں نے بتایا کہ پہلی اور دوسری لہر کے درمیان وقفہ کا مریضوں کے متاثر ہونے کی شدت میں کمی اور خاتمہ کو نظر میں رکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا جار ہاہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں کوروناوائرس کی تیسری لہر آئندہ 4 ہفتوں میں شروع ہوسکتی ہے ۔ دہلی ‘ مہاراشٹرا کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستو ں میں کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے آغاز اور اثرات کو دیکھتے ہوئے آئندہ 6ہفتوں سے 8ہفتوں کے دوران تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے او رکہا جار ہا ہے کہ وائرس کی دوسری لہر کے دوران جس خطرناک صورتحال کا ملک کی کئی ریاستوں کو سامنا کرنا پڑا ہے ۔

اسے دیکھتے ہوئے بیشتر ریاستوں میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جانے لگے ہیں ۔ عالمی ادارۂ صحت ‘ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اور آئی سی ایم آر کی جانب سے کئے جانے والے دعوؤں کے مطابق تیسری لہر کے دوران بچوں کے شدت کے ساتھ متاثر ہونے کے امکان نہیں ہیں لیکن اس سلسلہ میں متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں۔ مہاراشٹرا کورونا وائرس ٹاسک فورس کے نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پہلی ‘ دوسری اور تیسری لہر میں پائے جانے والے وقفہ کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ZgUzm

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.