Home / اہم ترین / مہاراشٹرا : پال گھر میں 5 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری

مہاراشٹرا : پال گھر میں 5 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری

ممبئی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)15؍ستمبر:مہاراشٹرا کے پال گھر ضلع میں بوئیسر پولیس اسٹیشن کے تحت 5 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے بیان کی بنیاد پر بوئسر پولیس نے 12 سالہ ملزم بچے کے خلاف دفعہ 376 اور پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔بوئسر پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق یہ معاملہ کل رات درج کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کو اچانک پیٹ میں درد ہوا ، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ بچے کو قریبی اسپتال لے گئے۔ اسپتال پہنچنے کے بعد جب ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا اور گھر والوں کو بتایا کہ لڑکی کے ساتھ کچھ غلط سلوک کیا گیا ہے۔ماں کے پوچھنے کے بعد لڑکی نے اپنی ماں کو سارا واقعہ بتایا۔ قریبی بوئسر پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے 12 سالہ ملزم بچے کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی حالانکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ کل رات درج کیا گیا تھا ، اس لیے بچے کو ابھی تک تحویل میں نہیں لیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/fyp8H

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.