Home / اہم ترین / مہارشٹرا کے قدآور لیڈر ایکناتھ کھڑسے بی جےپی سےمستعفی، فڑنویس پرسیاسی کیرئیر تباہ کرنے کا لگایا الزام۔ پریس کانفرنس میں جذباتی ہوئے کھڑسے۔جمعہ کو این سی پی میں شمولیت متوقع

مہارشٹرا کے قدآور لیڈر ایکناتھ کھڑسے بی جےپی سےمستعفی، فڑنویس پرسیاسی کیرئیر تباہ کرنے کا لگایا الزام۔ پریس کانفرنس میں جذباتی ہوئے کھڑسے۔جمعہ کو این سی پی میں شمولیت متوقع

ممبئی (ہرپل نیوز، ایجنسی) 22اکتوبر:مہاراشٹر میں بی جےپی کے سینئر لیڈر ایکناتھ کھڑسے جو کئی برسوں سے اپنی ہی پارٹی میں بے گانگی محسوس کررہے تھے، نے بدھ کو ایک دوسطری استعفیٰ نامہ کے ساتھ بی جےپی سے علاحدگی اختیارکرلی۔ جمعہ کو وہ شرد پوار کی موجودگی میں این سی پی میں شامل ہوں گے جس کے بعد انہیں پہلے قانون ساز کونسل کی رکنیت اور پھر وزارت ملنے کا امکان ہے۔

بی جے پی کے قدر آور لیڈر ایکناتھ کھڑسے نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کیلئے اپنی خدمات اور اپنے ساتھ وقفے وقفے سے ہونے والی ناانصافیوں کا تذکرہ کیا۔ اس دوران وہ جذباتی بھی ہوئے اور آنکھیں بھی چھلک پڑیں۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کیلئے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ فرنویس نے ان کا سیاسی کریئر تباہ کردیا ہے۔ کھڑسے نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ بی جے پی کی مرکزی قیادت سے ناراض نہیں ہیں۔

کل شرد پوار کی موجودگی میں وہ این سی پی میں شامل ہوں گے ۔این سی پی میں شمولیت پر کھڑسے کو کیا ذمہ داری دی جائے گی اس سوال پر این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل چپی سادھے ہوئے ہیں ۔خود ایکناتھ کھڑسے نے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی لالچ کے این سی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔دوسری طرف این سی پی نے واضح کیا ہے کہ کھڑسے جیسے سینئر لیڈر کو مناسب عزت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کھڑسے کو گورنر کے کوٹہ سے قانون ساز کونسل کا رکن بناکرکابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/HNdRF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.