Home / اہم ترین / مہنگائی نے پھر توڑی پاکستانیوں کی کمر، ریکارڈ اونچائی پر پہنچی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت

مہنگائی نے پھر توڑی پاکستانیوں کی کمر، ریکارڈ اونچائی پر پہنچی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت

پاکستان(یجنسی )06مئی پاکستان میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پاکستان مہنگائی کی مار جھیل رہا ہے۔ پسندیدہ ترین ملک کا درجہ چھن جانے اور ہندوستان کے ذریعہ پاکستان سے درآمد ہونے والی سبھی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی 200 فیصدی بڑھانے سے پڑوسی ملک کو شدید جھٹکا لگا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کی اکنامک کوآرڈنیشن کمیٹی(ای سی سی) نے پٹرول کی قیمتوں میں 9.42 روپئے فی لیٹر کے اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت پہلے 99 روپئے تھی اور اب یہ بڑھ کر 108 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت میں 4.89 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.46 فی لیٹر تک کے مجوزہ اضافہ کو منظوری دے دی گئی ہے۔
پبین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بڑھوتری کا یہ فیصلہ کیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں 14 روپئے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ وہیں، پاکستان پر قرض کا بوجھ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VCMHD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.