Home / اہم ترین / مہنگائی کے دور میں این ایس اے منکی کا اچھا قدم ۔ کئی خاندانوں میں خوشی کی لہر

مہنگائی کے دور میں این ایس اے منکی کا اچھا قدم ۔ کئی خاندانوں میں خوشی کی لہر

منکی (ہرپل نیوز؍ تعظیم قاضی )20 مئی : ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے جہاں عام اور متوسط طبقے کی کمر توڑدی ہے وہیں مہنگائی کی مار نےسماج کے غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ ملک کا غریب اب اپنی بنیادی ضرورت کے لئے بھی پریشان نظر آتا ہے ۔ غذائی اشیا کی کمی کے بعد گزر بسر کرنے کی ضروریات میں کپڑے لھتے کا بھی اہم مقام ہے ۔
بھٹکل سے دور ایک چھوٹے سے قصبہ منکی میں نوائط اسپورٹس ایسوسی ایشن کے کچھ درد مند نوجوانوں نے ایک اچھی پہل کرتے ہوئے سماج کے غریبوں میں کپڑے تقسیم کا کام شروع کیا ہے ۔ بالخصوص عید الفطر کے موقع پر انہیں نیا کپڑا دلانے کی سعی کی جا رہی ہے ۔
نوائط اسپورٹس اسوسی ایشن کے نوجوانوں نے حسن باپو حسن باپا کی قیادت میں منکی اور اطراف کے کم و بیش 940 گھروں کے افراد میں اچھے کپڑے تقسیم کئے ۔ اطراف کے علاقوں میں ہوناور،کمٹہ،مرزان،شرالکپہ،سرسی سمیت شیرور،شرالی، وغیرہ شامل ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ جمع شدہ کپڑے مالداروں کے لئے پرانے ہیں تو عید کی خوشیوں کو ترس رہے لوگوں کے لئے نئے کپڑے سے کم نہیں ہیں۔ پورے علاقے سے کپڑوں جمع کرنا اور انہیں ضرورت مندوں تک پہنچانا یقینا کار خیر ہے اور رمضان کی مناسبت سے اسے مواسات اور خیر خواہی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ منکی میں موجود ہر پل آن لائن کے ایک خیر خواہ نے بتایا کہ نوائط اسپورٹس ایسوسی ایشن کے نوجوانوں کے اس کام کی چوطرفہ پذیرائی کی جا رہی ہے ۔ عید سے عین قبل اس کام میں مزید تیزی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ بھٹکل سمیت دوسرے مقامات پر کپڑا بینک کے نام پراس قسم کا کام مستقل طور پر کئی برسوں سے انجام دیا جا رہا ہے جہاں سے سماج کے غربا ء میں ضروریات زندگی بہم پہنچائی جا تی ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7P1v7

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.