Home / اہم ترین / میکسیکو کے شراب خانے میں اندھا دھند فائرنگ، 11 افراد ہلاک

میکسیکو کے شراب خانے میں اندھا دھند فائرنگ، 11 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی(ایجنسی)28ستمبر: میکسیکو کے صوبہ گیاناجواتو میں ایک بارمیں اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں چار خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کچھ حملہ آور صوبہ ذرال ڈیل پروگریسونامی شہر کے ایک بار میں اچانک پہنچے اور انہوں نے صارفین اور اس کے ملازمین پراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں سات مرد اور چار خواتین ہلاک ہوگئیں۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حملہ آور متعدد گاڑیوں سے بار میں پہنچے تھے۔مذکورہ صوبہ زرعی اور صنعتی اکائیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ صوبہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے متعلق دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے شدید متاثر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری اور مئی کے درمیان صوبہ میں 1900 سے زیادہ قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبہ کی پولیس نے اس قتل عام کا الزام دو منشیات اسمگلر گروپوں پر عائد کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3lW1U

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.