Home / اہم ترین / جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نئے عہدیداران کاانتخاب ۔ اس بار شامل ہیں اتنے نئے چہرے

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نئے عہدیداران کاانتخاب ۔ اس بار شامل ہیں اتنے نئے چہرے

بھٹکل (ہرپل نیوز) 29، ڈسمبر۔ بھٹکل کےمرکزی  دینی ادارہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی نئی مجلس شوری کے انتخاب کے بعد اب جامعہ کی مجلس عاملہ نے اگلے پانچ سال یعنی 1443ہجری سے 1447ہجری تک کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا ہے ۔ مجلس شوری کے ساٹھ اراکین میں سے عاملہ کے پندرہ اراکین کا انتخاب ہوا جس میں سے کلیدی عہدوں کے لیے 7افراد کے انتخاب کے ساتھ مزید 8 افراد کو منتخب کیا گیا ۔ کلیدی عہدوں کے لئے جن سات افراد کا انتخاب ہوا ہے ان میں صدر اور ان کے نائبین کے ساتھ ناظم جامعہ اور نائب ناظم جامعہ سمیت خازن اور محاسب شامل ہیں۔جامعہ اسلامیہ کے دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق آج کی نشست میں شریک ۳۶ ممبران نے تعلیمی اورمالیاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔

گزشتہ دیڑھ سال قبل مولانا اقبال ملا  ندوی کے انتقال کے بعد خالی ہوئے صدراتی عہہدے کی بقیہ معیاد کے لئے مولانا عبد العلیم قاسمی کا انتخاب ہوا تھا لیکن میعاد مکمل ہونے کے بعد نئی باڈی کی تشکیل سے پہلے سابقہ باڈی تحلیل کی گئی تھی جس کے لئےآج پھر سے انتخاب ہوا ۔ جس میں جامعہ کے سب سے بڑے عہدے یعنی صدر جامعہ کے طور پر مولانا عبد العلیم قاسمی کا ہی دوبارہ انتخاب ہوا اور ان کے نائبین میں سابق ناظم جامعہ جناب ماسٹر شفیع شہ بندری پٹیل کو نائب صدر اول اور جناب عبد الحمید دامودی کو نائب صدر دوم کے طور پر منتخب کیا گیا۔ دفتر جامعہ کے مطابق سرگرم عالم دین مولانا طلحہ رکن الدین ندوی کو جامعہ اسلامیہ کے باوقار عہدے پر یعنی ناظم جامعہ منتخب کیا گیاجبکہ جناب خلیل الرحمٰن منیری کو ان کانائب بنایا گیا ہے ۔ قوم نوائط کے معروف تاجر جناب عبدالرحمن(جان) محتشم کو جامعہ کا خازن اور معروف عالم دین مولانا الیاس ندوی جاکٹی فقیہ احمداکو اس بار جامعہ کے محاسب کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ اس سال جامعہ کی اسلامیہ بھٹکل کی شوری میں بارہ نئے چہروں کو شامل کیا گیا تھا اس کے بعد عوامی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں کہ اس بارعہدیداران کی فہرست میں کوئی بڑی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے ۔ مجلس عاملہ کے لیے جن 8 افرادکا انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی، مولانا بشیر احمد سدی باپا،مولوی محمد شعور کولا ندوی5۔ عبدالرحیم رکن الدین، مولانا حافظ ارشاد صدیقی ، مولانا ایمن علی قمری ندوی،ولانا محمد حسین گیما جامعی ہیں۔

اس موقع پر ہم ہرپل آن لائن کی ادارتی ٹیم کی جانب سے تمام نو منتخب عہدیداران کی خدمت میں  مبارکباد پیش کرتےہیں۔

امید لگائی جا رہی ہے کہ نئی ٹیم جامعہ کو علمی ،عملی ،اخلاقی اور روحانی اعتبار سے بھی ترقی کی راہ پر ڈالے گی اور اسلاف کی اس عظیم امانت کی حفاظت کرے گی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Ipoin

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.