Home / اہم ترین / نئے کورونا کے بعد جنوبی افریقہ سے آنے والوں کوممبئی ایئرپورٹ پر کیا جائے گا قرنطین

نئے کورونا کے بعد جنوبی افریقہ سے آنے والوں کوممبئی ایئرپورٹ پر کیا جائے گا قرنطین

ممبئی :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)27؍نومبر:جنوبی افریقہ میں کورونا کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں افراتفری ہے۔ ممبئی انتظامیہ نے اس پر سختی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ سے ممبئی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ اور جینوم اسیکوینسنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ اگر کوئی شخص کوویڈ 19 پوزیٹیو پایا جاتا ہے تو اس کی جینوم اسیکوینسنگ کی جائے گی۔

ممبئی انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب کئی ممالک نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی آمد کے بعد جنوبی افریقہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی کے میئر نے کہاکہ ممبئی میں کورونا کے نئی شکل کے بارے میں خدشات ہیں۔ جنوبی افریقہ سے آنے والے افراد کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ان کی جینوم ا سیکوینسنگ کی جائے گی۔ بیرون ملک جانے والی پروازوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ لیکن یہ فیصلہ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کشوری پیڈنیکر نے کہاکہ دوسرے ممالک میں کووڈ-19 کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس لیے باہر سے آنے والے لوگوں کا جینوم اسیکوینسنگ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ سماجی دوری پر عمل کریں اور ماسک پہنیں تاکہ اس نئی وبا کو روکا جاسکے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/KucZx

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.